Monday, 2 July 2018

انگریزی پڑھے بغیر تین سالہ بچہ انگلش بولنے لگا

https://is.gd/LzwmDU




اونیل محمود کے گھر عربی زبان بولی جاتی ہے، فوٹو: انٹرنیٹ


تل ابیب، اسرائیل: اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں پر رہنے والے تین سالہ اونیل محمود نے زندگی میں کبھی انگریزی نہیں سیکھی لیکن وہ فرفرانگریزی بولتا ہے حالانکہ اس کے گھر میں عربی بولی جاتی ہے۔

شمالی اسرائیل کے رہائشی تین سالہ بچے کا نام مشہور فٹ بالر شاقیل اونیل پر رکھا گیا اور اس نے دو سال تک ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا تاہم اس دوران وہ چھوٹے چھوٹے الفاظ ادا کرتا رہا جن میں ’مائی ڈیئر‘ اور ’اوہ مائی گڈنیس‘ جیسے انگریزی الفاظ نمایاں تھے مگر اب وہ انگریزی کے مشکل لفظ ادا کرسکتا ہے جن میں ’موٹرسائیکل‘ ، ’ ریکٹینگل‘ اور ’واٹرفال‘ جیسے پیچیدہ الفاظ شامل ہیں۔ اب اس کے والدین پریشان ہیں کہ شاید یہ عربی نہیں سیکھ رہا بلکہ انگریزی میں آگے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ اس بچے کی تربیت اور پرورش کسی انگریزی بولنے والے خاندان کے گھر میں ہوئی ہے جب کہ اس کے والدین انگریزی نہیں بولتے اور نہ ہی اس نے کبھی کسی انگریزی زبان والے ملک کا سفر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے گھر میں انگریزی پروگرام بھی نہیں دیکھے جاتے تاہم ڈاکٹر محمود کی اس صلاحیت پر حیران ہیں۔

اسرائیلی نرس ایرت ہولمین نے کہا کہ بچہ حیرت انگیز یادداشت اور انگریزی الفاظ پر مہارت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی مادری زبان عربی نہیں بول پارہا بعض افراد نے اسے کسی انگریز کا دوسرا جنم بھی قرار دیا ہے۔

بعض ماہرین نے کہا ہے کہ ننھا محمود ایک کیفیت ’زینوگلوسی‘ میں مبتلا ہے جس میں لوگ دوسری زبان سیکھے بغیر ازخود اجنبی زبان سیکھ جاتے ہیں تاہم اس کی اب تک کوئی سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, انگریزی, انگلش, بغیر, بولنے, بچہ, تین, سالہ, عجیب و غریب, لگا, پڑھے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...