https://is.gd/06vpHp
ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ میٹھی ٹافیز، چاکلیٹ وغیرہ کھانا ہماری صحت اور دانتوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مائیں خاص طور پر اپنے بچوں کی تمام بیماریوں کی جڑ ان کینڈیز کو سمجھتی ہیں۔
لیکن سائنس میں روز افزوں ترقی اور نئی نئی تحقیقات نے ثابت کیا کہ ان کینڈیز کا مخصوص وقت اور مقدار میں استعمال فائدہ بھی پہنچا سکتا ہے۔ آئیے دیکھیں وہ فوائد کیا ہیں۔مطالعہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب خون میں شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے تو انسان کو کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے اور اسے اپنے افعال سر انجام دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ کو اپنے کام میں یکسو ہونے میں ناکامی ہو رہی ہو یا سستی محسوس ہو رہی تو کوئی میٹھی چیز کھالیں۔ یہ فوراً آپ کو فائدہ دے گی۔
چیونگم دماغی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ شدید دباؤ میں کوئی کام انجام دے رہے ہیں تو کام کے دوران چیونگم چبائیں۔ یہ جادوئی اثر دے گی۔
روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ روزانہ چاکلیٹ کھانے والے افراد میں دل کے دورے کے امکان 46 فیصد کم ہوتے ہیں۔
سیاہ چاکلیٹ کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔ یہ خون کی روانی، دل کی کارکردگی اور قوت مدافعت میں بہتری لاتی ہے۔ شدید کھانسی میں سیاہ چاکلیٹ کھانا تمام دوائیوں سے بہتر ہے۔
کاٹن کینڈی ڈپریشن سے کمی میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ تو اب آپ جب بھی ذہنی طور پر پریشان ہوں کاٹن کینڈی کھائیں۔
کینڈیز کی ایک قسم لیکورش کا دوائیوں میں استعمال طویل عرصہ سے جاری ہے۔ یہ معدے کی کئی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ثابت ہوسکتی ہے۔
Urdu Khabrain
اپ, بچوں, سکتی, فائدہ, پسندیدہ, پہنچا, کو, کی, کینڈیز, ہیں
No comments:
Post a Comment