Sunday, 15 July 2018

بھارتی اسکول میں کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے

https://is.gd/SC5coK




سانپوں کی موجودگی سے اساتذہ اور بچوں میں کھلبلی مچ گئی ( فوٹو: فائل)


مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلی سانپ نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول  کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔

پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی، بچوں کے شور مچانے پر یہ خبر گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مکین  ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھائے تیزی سے اسکول پہنچ گئے۔

اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت  کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور بعدازاں انہیں محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...