Wednesday, 25 July 2018

لاؤس میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹنے سے ’سینکڑوں لاپتہ، متعدد ہلاک‘

https://is.gd/Ncbjad



لاؤس کے ریاستی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتہ اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاؤ نیوز ایجنسی کے مطابق اتاپیو صوبے میں پیر کو رات گئے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے سے چھ دیہاتوں میں تباہی پھیلی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق چھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنے مکانات کی چھتوں پر موجود ہیں اور کشتیاں لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہی ہیں۔


لاؤس کا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ


حکومت نے ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا تاکہ لاؤس ’ایشیا کی بیٹری‘ بن سکے۔

لاؤس سے میکونگ دریا گزرتا ہے جو ہائیڈرو پاور کے لیے بہترین ہے

لاؤس میں 39 ہائیڈرو پاور پلانٹ ہیں اور مزید 53 تعمیر کیے جا رہے ہیں

2020 تک لاؤس کا منصوبہ ہے کہ مزید 54 بجلی کی ترسیل کی لائنز اور سب سٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے

لاؤس اس وقت دو تہائی ہائیڈرو پاور برآمد کرتا ہے اور بجلی کی برآمد لاؤس کی برآمدات کا 30 فیصد بنتا ہے۔




نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’اس سانحے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔‘

ابھی تک ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی تھی اور رواں سال اس سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہونا تھا۔

اس پراجیکٹ میں شامل جنوبی کوریا کی کمپنی ایس کے انجینیئرنگ اینڈ کنسٹرکشن نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے انخلا میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

لاؤس کے وزیر اعظم نے سرکاری مصروفیات ملتوی کر دی ہیں اور متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

مقامی حکام نے سرکاری اور دیگر تنظیموں سے کپڑے، خوراک، پینے کے پانی اور ادویات کی اپیل کی ہے۔


Urdu Khabrain
تعمیر, زیر, سینکڑوں, سے, لاؤس, لاپتہ, متعدد, میں, ٹوٹنے, ڈیم, ہلاک

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...