Monday, 9 July 2018

خوف، دہشت سے بھرپور فلم’دی اسکول‘ 'کا ٹریلر جاری

https://is.gd/r4l6EY



خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپورنئی فلم’دی اسکول‘ 'کاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ہدایتکاراسٹورم ایش وڈ کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار میگن ڈروری،نکولس ہوپ اور وِل میکڈونلڈسمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسی سرجن کے گرد گھوم رہی ہے جس کا بیٹا اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے۔اپنے بیٹے کی تلاش میں یہ خاتون جنگل کا رُخ کرتی ہے جہاں ایک پرانے اور طویل سالوں سے بند اسکول میں کچھ بچوں کی موجودگی اسے حیران کر دیتی ہے تاہم اس دوران مافوق الفطرت طاقتوں کے زیرِ اثراس اسکول میں خاتون کاسامنا دہشت ناک مخلوق سے ہوتا ہے ۔

اپنے بیٹے تک پہنچنے کے لیے اس خاتون کو ان خطرناک شیطانی قوتوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے، بیٹے سے محبت کی وجہ سے یہ خاتون اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتی ہے۔

رونگھٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپور یہ ہارر تھرلر فلم آئندہ چند مہینوں میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...