https://is.gd/PdFFF3
حالات کو کوسو گے یا حالات سے پوچھو گے کہ کب تک روکو گے، امیتابھ بچن ۔فوٹو: فائل
ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن کے مشہور رئیلٹی شو’ کون بنے کا کروڑ پتی‘ کے دسویں سیزن ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں مشہور اداکاروں کے علاوہ عام افراد بھی شرکت کرکے اپنی قسمت آزمائی کرتے ہیں اور ساتھ ہی امیتابھ بچن بطور میزبان اپنی دلچسپ باتوں سے گھروں میں موجود شائقین کو بھی محظوظ کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنے مقبول ترین رئیلٹی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے دسویں سیزن کے ساتھ ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیزر میں ایک عام بھارتی شہری کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، لکھن یادیو نامی شخص اپنے بیٹے کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے غرض سے چھوٹے سے گھر میں منتقل ہو جاتا ہے اور بچے کی پڑھائی کے لیے دن رات محنت کرتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ تعلیمی اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے یادیو دو نوکریاں کرتا ہے۔
واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن مسلسل شو کے 4 سیزن کی میزبانی کرچکے ہیں جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment