https://is.gd/JJJrWA
ملکی تاریخ میں شعبہ طب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے اور کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا آپریشن کیا گیا۔
62 سالہ نفیسہ میمن پہلی مریضہ ہیں جنہیں مکینیکل دل لگایا گیا ہے جن کا دل صرف 15 فیصد کام کررہا تھا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کی جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کے دیگر ممبران میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن آپریشن میں تقریباً 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، آپریشن کے بعد سربراہ قومی ادارہ برائے امراض قلب ڈاکٹر ندیم نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔
معروف سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایک مصنوعی دل ہے جسے دل لگانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ مصنوعی دل لگانے کا عمل کامیاب ہوگیا ہے اور مریض کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
Urdu Khabrain
اپریشن, بار, دل, لگانے, مصنوعی, میں, پاکستان, پہلی, کا, کامیاب
No comments:
Post a Comment