https://is.gd/avaQMr
گھروں میں اُونچی چھتیں تعمیرکرنے سے گھر بہت کشادہ محسوس ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے گھرکی چھت اونچی ہے تو سجاوٹ اور تعمیراتی لحاظ سے یہ بہت اچھا ہے اور اس کو سجانا نہ صرف ایک خواب ہوسکتا ہے بلکہ اونچی چھت آپ کو زائد جگہ بھی دیتی ہیں۔ ہم اپنے گھروں کو جب بھی سجاتے ہیں تو صرف لمبائی اور چوڑائی کی سمت ہی سجاتے ہیں جبکہ اونچائی کے بارے میں ہمارا کبھی دھیان نہیں جاتا۔ دراصل چھت تعمیر کرواتے ہوئے کمروں کے حجم کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے، جیسا کہ جب کمرے میں ائیر کنڈیشنرلگایا جائے گا توزیادہ حجم کے باعث ائیر کنڈیشنر زیادہ بجلی لے گا اور کمرہ بھی کچھ خاص ٹھنڈا نہیں ہوپائےگا۔ اسی لیےگھروں کی تعمیر کے دوران چھتوں کی مناسب اونچائی کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
اگر گھر کی چھت اُونچی ہے تو ہم اس کا صحیح طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمرے کے اندر چھت کی کم سے کم دو سطحیں ہونی چاہئیں کیونکہ اس طرح آپ کو زیادہ جگہ میسر آئے گی یعنی اُونچی چھت میں ایک اورثانوی چھت بنا ئی جاسکتی ہے ، جس سے اسٹوریج کی اضافی جگہ مل جائے گی۔ آپ نیچے والی سطح پر روشنیوں کا بھرپور استعمال بھی کرسکتے ہیں کیونکہ روشنیوں کا استعمال ہمیشہ ہی بہت شاندار ہوتا ہے۔ اگر آپ کے کمرے کی چھت بہت ہی اونچی ہے، چاہے وہ لِونگ روم ہو یا ڈائننگ روم، تواس میں ایک درمیانی منزل بھی بنائی جاسکتی ہے، جو آپ کے لِونگ روم کو شاندار بنا سکتی ہے۔
اسی طرح اگرآپ کاگھر چھوٹا ہےمگر اس کی چھت اونچی ہے، تو اس کے حجم سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ گھر کی چھت اونچی ہوتوچھت کے بجائے فرش کو بھی تبدیل کرکے گھر میں منزلیں بنائی جاسکتی ہیں، لیکن اس طرح کرنے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہو سکتاہے۔ لیکن اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جن کو فرش کے برابر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں تو پھرآپ لِونگ اور ڈائننگ روم کے درمیان ایک ایسی جگہ بنا سکتے ہیں جو کہ با لکل نجی نوعیت کی ہو۔ ایسی جگہیں آپ کی پرائیویسی کے لیے بہت عمدہ ہوتی ہیں۔
ہم نے اب تک اونچی چھتوں کے لیے فرش اور چھتوں کی بات کی ہے تو لازمی بات ہے کہ اس کی دیواریں بھی اونچی ہوں گی، جن کا ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان اونچی دیواروں پر خوبصورت رنگ و روغن کروائیے، وال پیپر لگائیں،انہیں بڑے بڑے تصویری فریمز لگانے کے لیے استعمال کریں یا پھر ان میں ایک بڑا سابُک شیلف بنوالیں۔
سب سے بہترین آئیڈیا یہ ہے کہ آپ لِونگ روم میں میزنائن جیسا سیٹ اپ بنالیں، جہاں آپ اپنے دفتری کام نمٹا سکتے ہیں، سستا سکتے ہیںاور بہت سے دیگر کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زینے کے نیچے بھی آپ اسٹوریج بنا سکتے ہیں۔
آجکل گھروں کی تعمیرات میں اُونچی چھتیں تعمیرکرنے کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی لیکن تعمیر مکمل ہونے کے بعد انہیں اُونچا رکھنے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اگرآپ کے گھر یا کسی کمرے کی چھت زیادہ اُونچی نہیں ہے تو وہاں کی دیواروں پر چھت کی بہ نسبت شوخ یا گہرا رنگ کرنے سے چھت میں بلندی کا احساس پیدا ہو تاہے یا پھرپوری دیوارپر سیدھی لکیروں کے ڈیزائن والےپردے یا وال پیپر لگا کر کمرے میں اونچائی کا تاثر پیداکیا جا سکتاہے۔
ایسے کمرے جن میں چھت کا کچھ حصہ ترچھا یا ڈھلوان میں ہو اور اسے اونچائی دینا مقصود ہو تو دیوار پر رنگ کرتے وقت ڈھلوان کا بھی کچھ حصہ بارڈر کے طور پر دیوارسے ہم آہنگ کر دینا چاہیے جبکہ باقی حصے میں دیوار کے رنگ کے مقابلے میں ہلکا رنگ کروانا چاہیے۔ اس کے برعکس، ڈھلوان کونیچایا کم اونچا دِکھانےکے لیے چھت سے ملتی ہوئی دیوار کے کچھ حصے پر بھی بارڈر کی صورت میں چھت والا رنگ کر دینا چاہیے ۔ اسی طرح کم اُونچی کھڑکیوں پر بھی سیدھی لکیروں کے ڈیزائن والے پردے لگا کر لمبائی میں اضافے کا تاثر پیداکیا جاسکتا ہے ۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 25 July 2018
اُنچی چھتوں کو کام میں لائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment