Sunday, 1 July 2018

افغان صدر کی طالبان کو پھر امن عمل میں شمولیت کی دعوت

https://is.gd/rOxY5h



افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں، افغان شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔

افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی آج ختم ہو گئی، آج سے سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔

اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے کئی ارکان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہے۔


Urdu Khabrain
Latest, News, افغان, الاقوامی, امن, بین, خبریں, دعوت, شمولیت, صدر, طالبان, عمل, میں, پھر, کو, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...