Sunday, 29 July 2018

افغان صدر اشرف غنی کا عمران خان کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

https://is.gd/QEUqDK




پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، عمران خان۔ فوٹو : فائل


پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، عمران خان۔ فوٹو : فائل



کابل: افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔


افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک تمناوٴں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی باضابطہ دعوت  دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان افغانستان میں نہایت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کے باعث افغانستان میں کرکٹ کو نہایت تیزی سے فروغ ملا جب کہ پاکستان اور افغانستان باہم بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناوٴں کے اظہار پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا اور دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی افغانستان کا دورہ کروں گا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، تحریک انصاف کی نگاہ میں پاک افغان تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، تحریک انصاف دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں سرگرمی اور تحریک لائے گی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...