Tuesday, 24 July 2018

الیکشن کیلئے ہزار کفن تیار کرنے کے بیان پر ڈی سی پشاور کو شوکاز نوٹس

https://is.gd/HNGPlO




ڈی سی پشاور کا بیان عوام خصوصاَ ووٹرز میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق ہے، نگراں وزیراعلیٰ فوٹو:فائل


ڈی سی پشاور کا بیان عوام خصوصاَ ووٹرز میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق ہے، نگراں وزیراعلیٰ فوٹو:فائل



پشاور: الیکشن کیلئے ہزار کفن تیار کرنے کے بیان پر ڈپٹی کمشنر پشاور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا دوست محمد خان نے ڈی سی پشاور عمران حامد شیخ کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر ڈی سی پشاور کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔



نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈی سی پشاور کا بیان عوام خصوصاَ ووٹرز میں بلاوجہ اور بے بنیاد خوف و ہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق ہے، پولنگ کے روز رائے دہندگان کی سیکورٹی کی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، فوج، ایف سی اور پولیس کے دستے نہ صرف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے بلکہ گشت بھی کریں گے۔


دوسری جانب ڈی سی پشاور عمران حامد شیخ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میڈیا بریفنگ کا مقصد صرف یہ تھا کہ امن و امان کو کنٹرول کر نے کے لیے نہ صرف بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں بلکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ تیار ہے۔


واضح رہے کہ ڈی سی پشاور عمران حامد شیخ نے گزشتہ روز 1 ہزار کفن تیار کرنے کا بیان دیا تھا۔ ڈی سی پشاور عمران حامد شیخ نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ الیکشن کے دن کیلئے اس حد تک تیاری کی ہے کہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں 1 ہزار کفن بھی تیار کرلیے ہیں۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...