Tuesday, 3 July 2018

یہ خواہش کرنیوالی کس کی بیٹی کون ہے اور تعلق کہاں سے ہے ؟

https://is.gd/ZuvPso
 






مردان(نیو زڈیسک )پاکستان کی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کسی طور پیچھے نہیں ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا لوہا منوایا ۔ پاکستانی طلبا کے ساتھ ساتھ طالبات بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی حاصل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں مردان کیڈٹ کالج کی13 سالہ طالبہ

کے بیان نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔مردان کے کیڈٹ کالج کی طالبہ دُرخانئی بنوری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی چیف بننے کی خواہشمند ہے۔ پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں یہ پاکستان کا پہلا گرلز گیڈٹ اسکول ہے جسے گذشتہ سال کے آغاز میں تعمیر کیا گیا۔ درخانے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایک عورت ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ہے ، وزیر خارجہ بن سکتی ہے، اسٹیٹ بنک کی گورنر بن سکتی ہے تو آرمی چیف بھی بن سکتی ہے۔درخانے کا کہنا تھا کہ میں اسے ممکن بناں گی اور آپ سب دیکھیں گے۔ کیڈٹ کالجز جو حکومت کے زیر انتظام چلتے ہیں ، میں ملٹری ایجوکیشن برانچ کے افسران بھی طلبا کو تعلیم دیتے ہیں۔ گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر (ر) جاوید سرور نے کہا کہ ہماری طالبات کو تیار کیا جاتا ہے کہ وہ جو چاہیں ، جس شعبے میں جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنی سمجھداری سے یہ تمام طالبات معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں کا مقابلہ کریں اور یہ صرف تب ہی ممکن ہے جب انہیں تعلیم دی جائے۔ درخانے ایسی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہے۔ ایسی طالبات اور ان

کے عزائم ملک و معاشرے میں خواتین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔



Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اور, بیٹی, تعلق, خواہش, سے, کس, کون, کہاں, کی, ہے, یہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...