Wednesday, 18 July 2018

انتخابی سامان کی ترسیل شروع، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل

https://is.gd/MV0Vuj




پاکستان کی آئندہ جمہوری حکومت کی قسمت کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا فوٹو: فائل


پاکستان کی آئندہ جمہوری حکومت کی قسمت کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا فوٹو: فائل



 لاہور: 25 جولائی کے لئے انتخابی انتظامات حتمی مراحل میں پہنچ گئے ہیں اور انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔


پاکستان کی آئندہ جمہوری حکومت کی قسمت کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، الیکشن کمیشن سے ریٹرنگ افسران کے پاس انتخابی سامان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی سامان میں بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس کے علاوہ دیگر تمام سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ انتخابی سامان میں انتخابی فہرستیں پولنگ کے دن ااستعمال ہونے والے تھیلے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسکرین، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔
انتخابی سامان کو ریٹرنگ افسران کا عملہ الگ الگ فی پولنگ اسٹیشن پیک کرے گا اور پریزائیڈنگ افسران کو دے گا، یہ انتخابی سامان 24 جولائی کو پریزایڈنگ افسران کو دیا جائے گا۔


دوسری جانب عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے، لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں آج لاہور منتقل کئے جائیں گے، اس سلسلے میں سینئر سول جج دلدار شاہ کی سربراہی میں ٹیم اسلام آباد گئی تھی جہاں 3 رکنی ٹیم بیلٹ پیپرز پریس فاؤنڈیشن سے وصول کرے گی۔ ٹیم کے ساتھ پاک فوج کے جوان اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ساتھ ہوں گے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...