https://is.gd/9lDLlV
ریحان آفاق
جب کوئی مہربان ہوتا ہے
دل کو اچھا گمان ہوتا ہے
دھڑکنیں بھی سنائی دیتی ہیں
جب کوئی دل جوان ہوتا ہے
دیپ جلتے ہیں ، جس میں چاہت کے
وہی روشن مکان ہوتا ہے
تُو فرشتہ تو نہیں ہے، لیکن
پھر بھی مجھ کو گمان ہوتا ہے
دلِ مضطر ،قرار پائے جہاں
آپ کا آستان ہوتا ہے
Urdu Khabrain
Magazine, آواز, ادب, جب, قرطاس, مہربان, نئی, کوئی, ہوتا, ہے
No comments:
Post a Comment