Thursday, 5 July 2018

کراچی کی W-11 بس آسٹریلیا کے میوزیم میں سج گئی

https://is.gd/8t0gGH



شہر کراچی کی معروف سجی سجائی بس ڈبلیو گیارہ کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

ڈبلیو 11 کی طرز پر بنائی گئی یہ بس دراصل میلبرن کی سڑکوں پر دوڑتی ٹرام تھی جو سنہ 1978 سے فعال تھی۔ 28 سال تک مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے بعد اس بس کو سنہ 2006 میں ریٹائرڈ کردیا گیا۔

اب اس بس کو مرمت اور رنگ و روغن کے بعد بحال کر کے میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ بس پر کام کرنے والے کاریگر واجد علی اور ان کی ٹیم نے دن رات اس کی تزئین و آرائش پر محنت کی۔

اس بس کو پہلی بار آسٹریلیا اس وقت لایا گیا جب میلبرن پہلی بار دولت مشترکہ کے کھیلوں کی میزبانی کر رہا تھا۔



بس کے اولین مسافروں کو ٹکٹ کے طور پر ایک یادگاری سووینئر دیا گیا تھا جس پر ٹرکوں پر کی جانے والی شاعری درج کی گئی تھی۔

بس میں کنڈکٹر کے طور پر ایک اسٹیج فنکار کو بھی مقرر کیا گیا تھا۔

بس کے کاریگر واجد علی اس وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس وقت بس میں سوار ہونے والے افراد بہت خوش ہوتے تھے اور رقص کرنا اور گانا گانا شروع کردیتے تھے۔

ان کے مطابق پاکستان سے آنے والی ڈبلیو گیارہ ثقافت، محبت کے اظہار اور امن کی علامت بن گئی تھی۔


Urdu Khabrain
W11, اسٹریلیا, بس, سج, میوزیم, میں, کراچی, کی, کے, گئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...