https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38129
نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا، صدر ممنون حسین نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی۔
خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔
ذرائع کے مطابق پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا، بعد میں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے تا کہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔
روایت کے مطابق اس عمل کے دوران نومنتخب ارکان ایک طرف سے آئیں گے اور اسپیکر سے ہاتھ ملانے کے بعد دوسری جانب سے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی 13 اگست کے اجلاس میں ہو گا، توقع ہے یہ اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہے گا
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment