Friday, 17 August 2018

فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کے لوگو میں15ریاستوں کےآرٹ کا استعمال

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/17/urdu-news-37995



بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگا’ کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی روایتی کرداروں سے ہٹ کر منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاں ورون دھون نے 10گھنٹے تک مسلسل سائیکل چلائی تھی وہیں وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوگئے تھے۔

فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کے لوگو میں15ریاستوں کےآرٹ کا استعمال

لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘سوئی دھاگا’ کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔

فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کے لوگو میں15ریاستوں کےآرٹ کا استعمال

فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت بھر کے 15 چوٹی کے ٓرٹسٹوں (دستکاروں) کو ڈھونڈ کر نکالا اور انہیں مقامی روایات اور مقبول دستکار کے ذریعے فلم کا لوگو بنانے کی اپیل کی۔

فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت کی مختلف ریاستوں کی سیر کرنے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے لوگو تیار کرنے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بتاتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے فلم کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ مشکل کام کس طرح سر انجام دیا۔

فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کے لوگو میں15ریاستوں کےآرٹ کا استعمال

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر سے لے کر اڑیسا تک، آسام سے لے کر راجستھان تک اور گجرات سے لے کر تامل ناڈو تک فلم کا لوگو دستکاری کے ذریعے بنوانے کے لیے کس طرح مشکلات کا سامنا کرکے سیر کیا۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ ‘سوئی دھاگا’ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی جس کا لوگو کمپیوٹرائزڈ کے بجائے ہاتھ سے بنا ہوا ہوگا۔

ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...