Saturday, 18 August 2018

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا گریڈ 16 کا افسر 2 سال میں گریڈ 20 میں پہنچ گیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/18/urdu-news-39621




ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آبادکی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کوایک لیٹر لکھا گیا ہے۔ فوٹو : فائل


اسلام آباد:  ایف آئی اے نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرکے 22ماہ کے عرصے میں گریڈ 16کے افسر کو گریڈ 20تک پروموشن دینے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آبادکی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان( یو ایس سی ) کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں گریڈ 16 کے افسر کو 22ماہ کے اند ر گریڈ 20 تک ترقی دیے جانے کے سلسلے میں درخواست موصول ہوئی ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...