Friday, 3 August 2018

انتخابت 2018 میں 12 سیاسی جماعتیں ہی قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں

https://is.gd/L3hYAF




2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ فوٹو : فائل


2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ فوٹو : فائل



 اسلام آباد: عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں، خیبرپختونخوا میں 5 جب کہ بلوچستان اسمبلی میں 10 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں 5 جب کہ سندھ اسمبلی میں 6 سیاسی جماعتیں پہنچ سکیں۔ عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی میں 16 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی تھیں۔


واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 116 نشتوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ن) 63 اور پیپلزپارٹی نے 42 نشتوں پر کامیابی حاصل کی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...