https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38120
یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں بچوں سے بھری بس پر فضائی بمباری کی گئی ، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یمن کے طبی ذرائع اور عالمی ریڈ کراس کے مطابق بس کو صعدہ کے علاقے سوق ضحیان میں نشانہ بنایا گیاتھاجبکہ بس میں 10 سال سے کم عمر کے بچے سوار تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں 63 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
اس واقعے کی اب تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment