Wednesday, 15 August 2018

افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہرخودکش حملہ، 48 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-39000




دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، افغان پولیس فوٹو : سوشل میڈیا


کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  کم از کم 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، دھماکے کے بعد درس گاہ میں افراتفری مچ گئی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی  گروپ نے   قبول نہیں کی ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...