Friday, 17 August 2018

عمر رسیدہ جوڑےنے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی لاٹری جیت لی

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/17/urdu-news-38498



برطانوی عمر رسیدہ جوڑے پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ، لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کا انعام نکل آیا۔

سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے قریب گاؤں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کرانے کے لیے قریبی سپرسٹور پر گئے۔

جہاں نوجوان نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کیااور لاٹری مشین سے ایک کاغذ نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے۔

عمر رسیدہ جوڑےنے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی لاٹری جیت لی

لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہوا ٹکٹ کچرے کے ڈبّے سے نکال کر فریڈ کے حوالے کردیا.

جس کے اگلے روز فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پاؤنڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔

عمر رسیدہ جوڑےنے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی لاٹری جیت لی

کمپنی نے 67 سالہ فریڈ ہیگنز اور ان کی 57 سالہ اہلیہ لیزلی ہیگنز کو ایک تقریب کے دوران ان کی جیتی ہوئی رقم چیک کے ذریعے ہیگنز کے حوالے کی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...