Saturday, 4 August 2018

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے گا، شوکت یوسف زئی

https://is.gd/86oddj




مسلم لیگ( ن) نے 5 سالوں میں بجلی نہ بنا کر ملک دشمنی کی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فوٹو:فائل


مسلم لیگ( ن) نے 5 سالوں میں بجلی نہ بنا کر ملک دشمنی کی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فوٹو:فائل



پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے گا۔           


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ناکام سیاستدان مل کر بھی تبدیلی کو نہیں روک سکتے، پاکستان غلامی سے آزاد ہوا ہے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں بجلی نہ بنا کر ملک دشمنی کی ہے، قومی اداروں کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔


رہنما پی ٹی آئی نے کہا بیرونی قرضوں سے اپنے خزانے بھرنے والوں کو قوم نے مسترد کردیاہے، بڑے بڑے سیاسی برج گراکرعوام نے انتقام لیا ہے، اس لیے کچھ رہنما پارلیمنٹ سے باہر ہوکر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ عمران خان نے موجودہ فرسودہ نظام ختم کرنے کے لیے 22 سال جدوجہد کی، مسترد شدہ سیاستدان عمران خان کے ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں۔


شوکت یوسف زئی نے کہا خیبرپختونخوا میں حکومت سازی میں کوئی مشکلات نہیں، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دے گی، جب کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کا اعلان 7 اگست تک کردیا جائے گا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...