Wednesday, 1 August 2018

فلم’بھارت‘کے سیٹ سے دبنگ خان کی تصاویر منظر عام پر

https://is.gd/nKzV9T



عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے نئی فلموں کا تحفہ دینے والے سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم کا تحفہ دیں گے۔

دبنگ خان اپنی نئی فلم ’بھارت‘میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو کہ 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’بھارت‘کے سیٹ سے سلمان خان کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں جس میں 1970کے ہیرو دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کترینہ کیف کو ’بھارت‘کی ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’بھارت‘2014میں بننے والی جنوبی کورین فلم ’An Ode To My Father‘کا آفیشل ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک ایسے شخص سے متعلق ہے جو کوریائی جنگ کے دوران اپنے خاندان سے الگ ہوجاتا ہےاور کس طرح وہ دوبارہ اپنے خاندان سے ملتا ہے۔

فلم’بھارت‘کے سیٹ سے سلمان خان کی تصاویر منظر عام پر

فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست امریکی گلوکار نک جونز سے منگنی اور اکتوبر میں متوقع شادی کی وجہ سے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم فلم میں سلو میاں کے مدمقابل پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...