Tuesday, 14 August 2018

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’گیلویسٹن‘ کا نیا ٹریلر جاری

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38580



ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم گیلویسٹن (GALVESTON) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ملانے لاؤرنٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کے لیے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ،بین فوسٹر،للی رینہارٹ،بیو برجز ،رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...