https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38185
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرلی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے ووٹ کی رازداری ظاہر کر نے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی معافی قبول کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53سے کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا خان نے کہا کہ ووٹ کی حرمت پامال کرنے سے متعلق شواہد کا ریکارڈ ہونا چاہیے۔
اس سے قبل سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جواب اور بیان حلفی جمع کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس واپس لینے کی رائےدی۔
عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر ازخودنوٹس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا خان کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن کر رہا تھا جس نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، بابر اعوان کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان کچھ دیر تک پہنچ رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹربابراعوان سے زیادہ ہمیں یہاں جواب چاہیے تھا، عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اوربیان حلفی طلب کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نےعمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کیا تھا جس پر بابر اعوان نے اپنے دستخط سے عمران خان کا معافی نامہ جمع کرایا تھا۔
الیکشن کمیشن نےبابراعوان کےدستخط والامعافی نامہ مستردکردیاتھا،تاہم آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیا گیا جواب اور بیان حلفی جمع کرلیا۔
عمران خان پرحلقہ این اے53 میں ووٹ ڈالتے ہوئے رازداری برقرار نہ رکھنےکا الزام تھا۔
Urdu Khabrain
Friday, 10 August 2018
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment