Thursday, 16 August 2018

جی میل پر ای میلز کوجلد شیڈول کر نا ممکن ہو گا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-38511



اس دور میں جدید چیزوں کے ساتھ ساتھ مختلف ویب سائٹس بھی نت نئی فیچرز متعارف کر وارہی ہیں ۔گزشتہ دنوں انٹر نیٹ کے سب سے بڑے سر چ انجن گوگل نے جی میل کو شیڈول کرانے کی سہولت فرا ہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔گوگل کے مطابق وہ بہت جلد اینڈ رائیڈ کے جی میل ایپ میں ایک نئے فیچر کو شامل کریں گے ،جس کے ذریعے صارفین ’’میلز ‘‘ کو شیڈول بھی کرسکیں گے ۔فی الحال اس کی تیاری ہورہی ہے اور آنے والے وقتوں میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا ۔اس فیچر کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعےای میلز کو شیڈول سینڈ کے عمل کو متعدد بار استعمال کیا گیا ۔

صارفین ابھی بھی مختلف طر یقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں ،تا ہم باقاعدہ طور پر اس طر یقے کو اس نئی فیچر کے ذریعے مزید آسان بنا یا گیا ہے ۔گوگل کے مطابق یہ فیچر کمپوز آپشن کے برابر میں رکھا جائے گا ،جس پر کلک کرنے کی صورت میں میلز شیڈول کرنے کے لیے وقت اور تاریخ سامنے آئے گی ۔بعدازاں صارف اپنی مطلوبہ تاریخ اوروقت کو منتخب کر کے ای میل کو شیڈول کر سکے گا


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...