https://is.gd/kVUcgH
میکسیکو کے شمالی حصے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرنے سے85افراد زخمی ہو گئے،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میکسیکو سٹی جانے والا مسافر طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 5منٹ بعد ہی زمین پر آگرا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بکھرنے والے آگ اور دھوئیں کے بادلوں میں گھرے طیارے سے مسافر گھبرا کر خود اپنی جان بچانے کے لیے باہر نکلے، طیارے میں 97مسافر سمیت 101افراد سوار تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس میں 85مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابھی49زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment