Saturday, 11 August 2018

پاکستانی فلم بھارت میں تہلکہ مچانے کو تیار

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/12/urdu-news-38035



فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی مقبول ترین فلم ’ایکٹر ان لاء‘ کی ممبئی میں اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور فلمساز فضاعلی مرزا کی طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم ”ایکٹر ان لاء“میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سمیت بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پاکستانی فلم بھارت میں تہلکہ مچانے کو تیار

’ ایکٹر ان لاء‘ کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی بے حد مثبت رد عمل ملا اور دبئی کے سینما گھروں میں بھی یہ فلم تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی اور اب ممبئی میں بھی فلم کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اداکار اوم پوری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےاُن کی زندگی کی آخری فلم ’ایکڑ ان لاء‘ ممبئی کے ہری کشن انسٹیٹیوٹ میں 10 اگست کو دکھائی جائے گی ۔

پاکستانی فلم بھارت میں تہلکہ مچانے کو تیار

ایکٹر ان لاء، اوم پوری کی پہلی اور واحد پاکستانی فلم تھی جو کہ ان کی المناک موت کے باعث بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکی۔


 
پاکستانی فلم بھارت میں تہلکہ مچانے کو تیار

اوم پوری نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا تھا۔

ہدایت کار نبیل قریشی کے مطابق ' مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مجھے اوم پوری صاحب کے ساتھ کرنے کا موقع ملا


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...