https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38182
طالبان نےافغانستان کےشہرغزنی پرمختلف سمتوں سےحملہ کردیا ہے، طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ طالبان حملےمیں مرنےوالوں میں 14سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملہ آور وں نے مختلف سمتوں سے داخل ہو کر شہر پر دھاوا بول دیا، طالبا ن کے حملے کے بعد کابل غزنی ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب غزنی پولیس چیف کا دعویٰ ہے کہ غزنی شہر پر حکومتی فورسز کا کنٹرول اب بھی برقرار ہے اور حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں شہر سے باہر ہو رہی ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment