Monday, 20 August 2018

دپیکا پڈوکون کا شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39922




دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے فوٹو:فائل


ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی روایت کے برخلاف اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں لہٰذا دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ خوب زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم دپیکا نےاپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے اور وہ شادی پر صرف چاندی کے زیورات پہنیں گی۔ یہ بات چونکا دینے والی ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان میں اگر دلہن سونے کے زیورات نہ پہنے تو شادی مکمل نہیں سمجھی جاتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا نے یہ فیصلہ شادی کا خرچ بچانے کے لیے نہیں کیا، بلکہ زیورات دلہا اور دلہن کے کپڑوں کے حساب سے خریدے جائیں گے اور اسی لیے دپیکا سونے کے نہیں بلکہ چاندی کے زیورات پہنیں گی۔

دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی تاکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...