Monday, 20 August 2018

اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39573

بھارت کے سابق وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکردی گئیں۔ اس موقع پربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند، بی جے پی صدر امیت شاہ ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی موجود تھے۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

تینوں فوجی سربراہان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی ڈیڈ باڈی آئی ٹی او ، دہلی گیٹ شانتی ون چوک ہوتے ہوئےقومی یادگار پرلےجائی گئی۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

اس موقع پر ہزاروںکی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے ۔سابق وزیر اعظم طویل علالت کے بعد جمعرات کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں 93 سال کی عمر میںچل بسے تھے۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

انہوں نے بحران کے کئی مواقع پر ملک کو قیادت بخشی اور سیاست کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر ٹریفک اژدہا م کے پیش نظردہلی ،راجستھان شاہراہ کے علاوہ دہلی کی 25 سڑکیں بندرہیں اور تقریباً20ہزارسیکورٹی اہلکا ر تعینات کئے گئے تھے۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

اس سے قبل ان کی جسد خاکی 6اے کرشنا مینن مارگ دہلی میں رکھی گئی تھی جسے آج صبح 8بجے بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر لایا گیاجہاں ایک بجے تک ملک کی مایہ ناز شخصیات اور اورنامور سیاستدانوں کا ہجوم ان کی میت کا آخری دیدار کیلئے امڈ پڑا۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

میت کو وہاں سے آخری سفر پر راج گھاٹ کے قریب واقع قومی یادگارلے جایاگیا جہاں شام 4بجے آخری رسومات ادا کی گئیں۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

نریندر مودی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچ کر آخری دیدار کیا۔آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

آخری دیدار کیلئے مشہور مصنف اور شاعر جاوید اختراور شبانہ اعظمی نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

 اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

جاوید اختر نے کہا واجپائی بڑےسیاستداں اورمدبر تھے ، ان کے مخالفین بھی ان سے پیار کرتے تھے۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...