Tuesday, 14 August 2018

تمام اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، عمران خان

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38742




(ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل


(ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل



 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے جب کہ خود ایوان میں جاکر اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔


اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کو مضبوط کرے گی کیوں کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے، ہم اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کریں گے، میں خود ایوان میں جاکر اپنی دستیابی دوں گا اور اراکین کے سوالات کے جوابات دوں گا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم انتخابی حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔


نامزد وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سازی میں تعاون پر اتحادیوں کا شکر گزار ہوں ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...