Friday, 10 August 2018

فلم ’دی کونجرنگ ‘کی پانچوی کڑی ’ دی نن‘ ' کانیا ٹریلرجاری

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38152



خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہارر فلم '’ دی نن‘ ' کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔’ دی کونجرنگ ‘سلسلے کی اس پانچویں فلم کو کورن ہارڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1952کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے ۔

اس راہبہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے برک نامی ایک ایسے پادری کو رومانیہ بھیجا جاتا ہے جومرنے والی راہبہ کے راز کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تاہم اس پادری کو غیر معمولی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

پیٹر سیفران اور جیمز وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈاداکارٹیاسا فرمیگا،بونی ایرونز، شارلیٹ ہوپ،ڈیمیئن بیچر،سینڈرا روسکواورجونی کوئنے سمیت دیگر کئی فنکاراہم کردار وں میں جلوۂ گر ہورہے ہیں۔ شیطانی ارواح کے زیرِ اثراس نن کے گرد گھومتی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 7ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...