https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38166
اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر ایک بار پھر کرکٹ کے میدانوں میں لوٹ آئے ہیں، ساڑھے چار برس جوڑوں کی بیماری سے لڑنے کے بعد لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
بیٹنگ میں جارحانہ انداز سے شہرت پانے والے عمران نذیر نے لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنے کلب پی اینڈ ٹی جمخانہ میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ عمران نذیر ساڑھے چار برس قبل جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کھیل سے دور ہو گئے تھے، انہوں نے 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ اب مکمل فٹ ہوں اور کھیل پر توجہ ہے ، اب جہاں تک کھیل سکا کھیلوں گا، شاہد آفریدی نے بیماری کے دنوں میں بہت مدد کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکوں اور اللہ نے خواہش پوری کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بہت زیادہ ہو رہی ہے، امید ہے موقع ملے گا، اگر پی ایس ایل کے لیے پیشکش ہوئی تو ضرور کھیلوں گا
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment