Saturday, 11 August 2018

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی دالبندین بس دھماکے کی مذمت

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38431



نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے دالبندین میں چینی انجینئرز کی بس پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے میں بعض چینی انجینئرزکے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ضلعی انتظامیہ کو سیندک سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات اور چینی نجینئرز کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد صوبے میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔

تاہم دہشتگردوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشت گردوں کو جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لے تمام وسائل بروئے کار لانے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...