Tuesday, 14 August 2018

سوشل میڈیا اسٹارعارف پینٹر کی زندگی کا آج بڑا دن

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38733




پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر محمد عارف لاہور میں کنسرٹ کریں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے فوٹو:فائل


لاہور: سوشل میڈیا اسٹار عارف پینٹر ملک کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پہلی بار جشن آزادی کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔

دیواروں پر رنگ کرتے ہوئے اپنی مدھر آواز میں گنگنانے والا محمد عارف گزشتہ دنوں  اپنی منفرد آواز کی بدولت سوشل میڈیا سمیت ملک بھر کی شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا اور اب محمد عارف پینٹر دیواروں پر رنگ کرنے کے بجائے پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ جشن آزادی کے موقع پر سُر بکھیرے گا۔

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر محمد عارف لاہور میں کنسرٹ کریں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ عارف نے اپنی پہلی پرفارمنس کے لیے بھرپور تیاری کی ہےاور ایک نئے انداز میں لوگوں کے سامنےآئیں گے جو یقیناً لوگوں کو پسند آئے گا۔



محمد عارف نے خود کو ملنے والے اتنے بڑے موقع کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ان کا خواب تھا کہ وہ گلوکار بنیں اوراب ان کا خواب پورا ہورہا ہے۔



واضح رہے کہ عارف پینٹر کے ساتھ پرفارمنس کے بارے میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جب میں نے محمد عارف کی آواز سنی تو مجھے بے حد پسند آئی، عارف بہت باصلاحیت ہیں اور ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہئیے۔


So I saw this on fb and decided we need to make this guy just as famous if not more than the #chaiwala. Apparently he’s from Pakistan and just listen to his voice for yourself 🙌🏽 pic.twitter.com/tGh3nYbdLq


— Bayek of Siwa (@Classikhman) August 2, 2018



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...