Thursday, 16 August 2018

تحریک انصاف نے عمران علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-38889



تحر یک انصاف کراچی ڈویژن نے پارٹی کے نو منتخب ایم پی اے کے شہری پر تشدد کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔عمران علی شاہ کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا گیا آپ کا اقدام ناقابل قبول ہے، اس لیے آپ 24 گھنٹوں کے اندر اپنے فعل کی وضاحت کریںاور اگر آپ نے نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک منتخب ایم پی اے کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے، ہم اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن کی توقع رکھتے ہیںجبکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی کہا گیا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کےواقعے پر عمران خان افسردہ ہیںاور اس پر میں پارٹی کی جانب سے اس شخص سے معذرت کرتا ہوںجبکہ ہم اسی تشدد کے خلاف لڑتے رہے اس لیے اس واقعے کا کسی بھی طور پر دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر عمران خان نے کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی سے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران شاہ نے جس شخص کو مارا اسے تلاش کیا جا رہا ہے، اگر متاثرہ شخص مقدمہ درج کرانا چاہے تو رابطہ کر سکتا ہےاور تشدد کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بھی درج ہو سکتا ہے۔


 
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...