https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/17/urdu-news-39536

عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں فوٹو: فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز قائد ایوان کے امیدوار نامزد ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک کسی امیدوار کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم اب تونسہ سے کامیاب ہونے والے عثمان بزدار مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں۔ وہ بزدار قبائل کے چیف سردار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روزقبل عمران خان نے کہا تھا کہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہے ہیں جو کلین ہوگا اورجس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment