Sunday, 19 August 2018

’قتل کا مقدمہ جھوٹا ہے‘

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39737



عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، اُن پر قتل کا مقدمہ جھوٹا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزادر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی کسی اور شخص کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب آج ایوان میں دوں گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں اپنے نامزد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے انہیں 2 ہفتوں کی جانچ پڑتال میں ایماندار پایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نئے اور کلین امیدوار کو سامنے لائیں گے اور گزشتہ روز ہی عثمان بزدار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب ان سے متعلق بھی قتل کے مقدمے میں دیت دے کر صلح کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ادھر پولیس کے مطابق 1998ء میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے 6 افراد مارے گئے تھے اور عثمان بزدار اور ان کے والد پر قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا تھا لیکن عثمان بزدار اور ان کے والد نے 75 لاکھ روپے دیت ادا کرکے فریقین سے صلح کی تھی


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...