Thursday, 16 August 2018

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-39240




صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل


صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل



 اسلام آباد: صدارتی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جب کہ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔


الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔


واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر تھے، انہوں نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...