Monday, 20 August 2018

شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39895



ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین ایئر لائن کا دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل شاہین ایئر کا دفتر سیل کرنے کے باوجود ٹیکس ادائیگیوں کے شیڈول پر عمل نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق شاہین ایئر نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جون میں بھی شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر بند کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد ایف بی آر نے شاہین ایئر لائن کے مرکزی دفتر کو کھول دیا تھا


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...