Monday, 20 August 2018

لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39934




کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل


لندن: ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...