Thursday, 16 August 2018

انوپم کھیر نے سونالی باندرے کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-39069



بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر سے لڑ رہی ہیں، اور اس مشکل ترین موقع پر صرف اداکارہ کے مداح ہی انہیں سپورٹ نہیں کررہے بلکہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار سونالے کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی نے گزشتہ ماہ ہی اپنے کینسر کی خبر سے سب کو حیران کردیا، تاہم اپنے حوصلے سے انہوں نے بہت سے اداکاروں کو متاثر کیا، جن میں ایک انوپم کھیر بھی ہیں۔

انوپم کھیر حال ہی میں نیویارک سونالے باندرے سے ملاقات کے لیے پہنچے، جہاں انہوں نے اداکارہ کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سونالی کو اپنا ہیرو قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے سونالی کے ساتھ چند فلموں میں کام کیا ہے، ہم ممبئی میں بہت سی تقریبات میں بھی مل چکے ہیں، وہ ہمیشہ ہی بہت خوش اخلاقی سے ملتی ہیں، لیکن مجھے سونالی کے ساتھ نیویارک میں 15 دن گزارنے کا موقع ملا اور میں یہ باآسانی کہہ سکتا ہوں کہ سونالی میری ہیرو ہیں۔

یاد رہے کہ سونالی باندرے اپنے کینسر کی خبر دنیا کے سامنے لانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، وہ اپنے دورانے اعلاج اور نئے انداز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...