https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39719
معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نےعمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر علامہ اقبال کا مشہور شعر پرھ کر مبارکباد دی۔
مہیش بھٹ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عمران خان کے لئے پیغام جاری کرتے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر لکھا
کھول آنکھ، زمیں دیکھ ،فضا دیکھ، فلک دیکھ
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ
ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے ملک کا سنہری دور شروع ہو گیا ہے اور عمران اس دور کی عکاسی ہیں۔
واضح رہے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے آج وزیر اعظم کے عہدے کے لئے حلف اٹھایا جس کے لئے ملک و بیرون ملک سمیت سرحد پار سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment