Friday, 10 August 2018

پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو سیتا وائٹ کیس میں نوٹس جاری کردیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38140




لندن میں رہائش پذیر ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن عمران خان نے بیٹی کا ذکر نہیں کیا (فوٹو:ف ائل)


پشاور: ہائی کورٹ نے سیتا وائٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی کا ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی زوجہ بشری بی بی کی جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا عدالت نوٹس لے۔

درخواست کے جواب میں پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ 35 بنوں سے بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...