Wednesday, 1 August 2018

شادی کے کچھ سال میاں بیوی کو رومینٹک ہونے میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں ۔ دلچسپ آرٹیکل

https://is.gd/c7TdWX
میاں بیوی کا رشتہ خوبصورت رشتہ ہے ۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ رومینس کے بغیر یہ رشتہ پھیکا سا ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی کے کچھ عرصے بعد رومینٹک ہونے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں ۔ انسان یکسانیت محسوس کرتا ہے ،بچے تنگ کرتے ہیں رومینٹک ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے ۔ رشتوں داروں کی باتیں اور تلخ روئیے بھی رومینس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ اتنی تلخ باتیں سننے کے بعد بھی رومینٹک مزاج ہونا ایسے ہی ہے جیسےکھٹارہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر لانگ ڈرائیو کے لیے نکلنا ہے ۔ اگر انسان ان پریشانیوں پر قابو پا لے تو رومینٹک رہ سکتا ہے ۔ چلو بچوں کو کبھی کبھار ان کی خالہ کے گھر چھوڑ آئے ۔ اس میں خالہ کے تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی طرح سسرالی رشتے دار بھی بہو کے ساتھ تعاون کریں ۔ اگر کہیں اوٹنگ کے لیے جانا ہو تو بیماری کا بہانہ کرکے نہ جانا پڑے ۔ میاں بیوی کو انجوائے کرنے کا موقع دیں وہ بھی اس دنیا میں آئے ہیں ۔۔

خیر یہ ساری باتیں تو مزاح کی ہیں رومینٹک ہونے کے لیے ذہنی طور پر پرسکون ہونا بہت ضروری ہے۔ آپس میں محبت ہونا ، ایک دوسرے کو قت دینا، ایک دوسرے سےغیر رسمی گفتگو کرنا ۔ پھر سے میاں بیوی کو ویسا احساس دلا سکتا ہے جیسا نئی نئی شادی کے وقت تھا۔
میاں بیوی کا رشتہ بہت خوبصورت ہے ۔ آپس میں لڑ لڑ کر دور ہوجاتے ہیں ۔ پھر شکوہ کرتے ہیں کہ کبھی پیار سے بات نہیں کی ۔ لوگ پوچھتے ہیں پھر یہ بچے کیا لڑائیوں کے درمیان ہوئے ہیں ۔ اس لیے ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ۔ ایک دوسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ۔ ایک دوسرے کی اچھی باتوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آئیے او رمثالی رومینٹک جوڑی بن جائیے ۔ میاں بیوی میں محبت ہوتی ہے تو گھر میں برکات آتی ہیں ۔ گھر میں سکون آتا ہے ۔

محبت کے لیے وقت ضروری ہے ۔ زندگی کی گہماگہمیوں میں ایک دوسرے کو مت بھول جائیے ۔ایک دوسرے کے لیے وقت نکالئے اور آرٹیکل شئیر کیجئے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...