Sunday, 1 October 2017

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان اور 2 شہری شہید

راولپنڈی : ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان اور دو شہری شہید جب کہ ایک شہری اور تین سپاہی زخمی ہوگئے ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راوالا کوٹ میں بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔


پاک فوج کے جوان زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے گاڑی میں سوار کراکے قریبی اسپتال لے جا رہے تھے کہ جنونیت میں مبتلا بھارتی فوج نے زخمیوں کی گاڑیوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی چوکیوں کو تباہ کردیا جس میں بھارتی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو لے جانے والے گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائب صوبیدار کا نام محمد ندیم ہے۔



اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔


Print Friendly, PDF & Email




























































































































































































































































قالب وردپرس

لذیذ اور چٹ پٹی حلیم بنانے کی آسان ترکیب



کراچی : سب ہی جانتے ہیں محرم الحرام کے مہینے آتے ہی نذرونیاز کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے ، نیاز کے موقع پر حلیم سب سے زیادہ تیار کیا جاتا ہے، چونکہ حلیم کی تیاری میں زیادہ وقت لگتا ہے تو نوجوان اپنے دوستوں اور احباب کے ساتھ مل کر رات میں حلیم تیار کرتے ہیں۔

غذائی اجزاء سے بھرپور ’’حلیم ‘‘دراصل ایشیاء اور مشرقِ اوسط کی صدیوں پرانی مقبول ڈش ہے ،اسے عربی میں ہریس یا ہریسہ اور دیگر زبانوں میں کھچڑا اور دلیم بھی کہا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو لذیذ اور چٹ پٹی حلیم انتہائی آسان طریقے سے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائیں گے۔

اجزاء


(گائے کا گوشت – ایک کلو ﴿بون لیس

گیہوں – 250 گرام

جو – 125 گرام

گندم – 125گرام

چنے کی دال – ایک کپ

مونگ کی دال – ایک چوتھائی کپ

مسور کی دال – ایک چوتھائی کپ



ماش کی دال – ایک چوتھائی کپ

گھی – دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ – دو کھانے کے چمچ

پیاز – آدھا کپ ﴿تلی ہوئی)

نمک – دو کھانے کے چمچ

(لال مرچ – تین کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی

ہلدی – ایک کھانے کا چمچ



(دھنیا – ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا

دہی – ایک کپ

تیل – دو کھانے کے چمچ

(گرم مصالحہ – ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا

حلیم کے ساتھ سرو کرنے کے لیے


(پیاز – حسب ضرورت ﴿تلی ہوئی

(ہرا دھنیا – حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا

(ہری مرچ – حسب ضرورت ﴿کٹی ہوئی

(ادرک – حسب ضرورت ﴿جولین کٹی ہوئی

لیموں کے سلائس – حسب ضرورت

ترکیب


پہلے گیہوں اور جو کو رات بھر کے لیے کسی کھلے برتن میں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح ابال لیں، پھر اسے بلینڈ کرلیں۔

اب چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔
اب انھیں بھی ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔



دیگچی میں ایک کپ تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر کچا پکا کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو منٹ پکائیں اور گوشت ڈال کر بھونیں ، پھر نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائیں۔

جب گوشت گل جائے تو ہاون دستہ میں گوشت اچھی طرح کچل لیں اور اس میں بلینڈ کی ہوئی دالوں کو ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور چمچ چلاتے رہیں تاکہ گوشت اور دالیں ایک ساتھ اچھی طرح مکس ہو، جب حلیم گاڑھی ہوجائیں تو چولہا بند کردیں ۔

آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کرکے چمچ چلائیں، مزیدار حلیم تیار ہیں۔



پھر اسے تلی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں اور مزے لے کر کھائیں۔


قالب وردپرس

تھری خواتین نے ہیوی ڈمپر چلانا سیکھ لیا



تھرپار کر : تھری خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع مل گیا، تاریخ میں پہلی بار کوئلے کی ترسیل کیلئے محنت کش تھری خواتین نے ڈمپر چلانے کی تربیت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں تاریخی تبدیلی آگئی ، تھری خواتین نے ہیوی ڈمپر چلانا سیکھ لیا، روایتی تھری لباس میں پرجوش گلابن کوتھرکی پہلی ڈمپر ڈرائیور بننے کا اعزاز مل گیا۔



چاربچوں کی ماں گلابن تھر کول پاورپراجیکٹ کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے جبکہ شوہر نے بھی روایتی زنجیریں توڑنے میں مدد کی۔

صحرا کی کڑی دھوپ پیلے ڈمپر چلانے والی گلابن سمیت تیس خواتین کو ڈمپر چلانے کی تربیت دی جارہی ہے، ، کڑی دھوپ میں ہیوی ڈمپرچلانے والی سخت جاں خواتین کے حوصلے بلند ہیں۔



ٹریننگ کے اختتام پر یہ خواتین روزانہ آٹھ گھنٹے ڈمپر چلائیں گی، تیس خواتین کا انتخاب تھر میں کوئلے کی کانوں میں کھدائی کرنے کے بعد مٹی سے بھرے ڈمپر لے جانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انسٹرکٹرمہوش کا کہنا ہے کہ تھری خواتین کو ڈرائیونگ سکھانا میرا خواب تھا۔

تھرکول پراجیکٹ کے ترجمان محسن بابر کا کہنا ہے کہ تھر میں سماجی تبدیلی کے دورکا آغاز ہوگیا، صحرائے تھر کی سخت جان خواتین اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے ساتھ پورے ملک میں روشنی پھیلائیں گی۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں اس سلسلے اینگرو کول مائننگ کمپنی تھر کو فیلڈ کی جانب سے 125 خواتین کی درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے ساٹھ خواتین کے انٹرویو کیے گئے جبکہ تیس خواتین کو ڈمپر کی ڈرائیونگ کے لیے سلیکٹ کیا گیا۔



ان خواتین کو پہلے مرحلے میں کار چلانے کی تربیت دی گئی جبکہ آخری مرحلے میں ساٹھ ٹن وزن اٹھانے والے ڈمپر کی ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی۔

خیال رہے کہ تھر میں کوئلے کے ذخائر کا شمار دنیا کے 16 بڑے ذخائر میں ہوتا ہے، نو ہزار کلو میٹر پر محیط یہ رقبہ کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر سے مالامال ہے۔


قالب وردپرس

جب روسی ایئر لائن نے عملے کی فربہ خواتین کی تنخواہیں کم کرنے کی کوشش کی


ماسکو: روسی ایئر لائن ایرو فلوٹ نے طیارے پر متعین عملے کے فربہ افراد کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا، اور اس وقت ایئر لائن انتظامیہ کے ہوش ٹھکانے آگئے جب مسافروں کی دیکھ بھال پر معمور خاتون اسٹیورڈ عدالت جا پہنچی۔


روس کی قومی ایئر لائن ایرو فلوٹ اپنے فضائی میزبانوں کو نہایت دیدہ زیب اور متاثر کن انداز میں پیش کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے نئے اور خوبصورت لباس بنوانے کا فیصلہ کیا گیا۔


تاہم اس وقت یہ فیصلہ تنازعے کا شکار ہوگیا جب انتظامیہ نے فربہ اور موٹے لوگوں کی تنخواہیں اس بات سے مشروط کردیں کہ وہ اپنا وزن کم کریں بصورت دیگر ان کے ڈھیلے لباسوں کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی جائے گی۔


اس سے قبل ایئر لائن انتظامیہ کیبن کریو کے لیے بہت زیادہ ڈھیلے لباس تیار کرنے پر ویسے ہی پابندی عائد کرچکی تھی۔


بعد ازاں روسی زبان میں ایسے فضائی اسٹاف کو ایس ٹی ایس کے نام سے بھی جانا جانے لگا جس کا مطلب تھا، ’بوڑھے، موٹے اور بدصورت‘۔


تاہم مذکورہ خاتون اسٹیورڈ ایونجینا نے انتظامیہ کی اس پالیسی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔


ایونجنا کا کہنا تھا، ’ایرو فلوٹ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا کہ خاتون اسٹیورڈ کی ترقی کا دارو مدار اس کی جسامت پر ہوگا۔ یہ فیصلہ بہت ہی احمقانہ اور صدمہ پہنچانے والا تھا‘۔


ایونجنا کا کہنا تھا کہ اسٹیورڈ کا کام ہوتا ہے کسی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی جان بچانا۔ اس کام کو آپ کسی کی خوبصورت یا اس کے کپڑوں کے سائز سے کیسے منسلک کر سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا، ’یہ تو ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی ڈاکٹر کو اپنی بیماری کا علاج کرنے کے لیے اس لیے منتخب کریں کہ وہ خوبصورت ہے، یا کسی جج کی قابلیت کی جانچ اس کے لباس کے سائز سے کی جائے۔ یہ ایک بہت ہی احمقانہ بات ہے‘۔


عدالت میں کیس دائر ہونے کے بعد ایرو فلوٹ کے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف دلیل پیش کی کہ بھاری جسامت اور فربہ عملے کے افراد کی وجہ سے اتنظامہ اس بات کی پابند ہوتی ہے کہ وہ طیارے میں اضافی ایندھن بھروائے‘۔


تاہم وکیل صفائی کی یہ دلیل کسی کام نہ آئی، عدالت نے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا اور ایئر لائن انتظامیہ کو ملازمین کو ان کی جائز تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔




قالب وردپرس

جاپانی وزیراعظم نےپارلیمنٹ تحلیل کردی


ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔


بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے آئندہ عام انتخابات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزوایبے کو دارالحکومت ٹوکیو کے مقبول گورنر سے خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔ توقع ہے کہ جاپان میں وسط مدتی انتخابات 22 اکتوبر کو ہونگے۔


وزیراعظم شنزوایبے شمالی کوریا کے متعلق سخت موقف اور نئے ٹیکس پلان پر عوام سے نیا منڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے پیر کو ملک میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کرکے جاپان کے عوام اور دنیا کو حیران کردیا تھا۔


تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شنزوایبے کو وسط مدتی انتخابات میں اپنے مخالفین سے سخت مقابل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوواکی نے چند روز قبل ”پارٹی آف ہوپ“ کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے جس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور بڑی تعداد میں اراکین پارلیمان اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان میںحزب اختلاف کی جماعت بھی ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوواکی کی ”پارٹی آف ہوپ“ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ سماء/خبرایجنسی




قالب وردپرس

گیم آف تھرون کا پسندیدہ جوڑا حقیقی زندگی میں ایک ہونے کو تیار

 


لندن : گیم آف تھرون کی پسندیدہ جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔


برطانوی اخبار کے مطابق معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرون کی رومانٹک جوڑی کٹ ہیرنگٹن (جون اسنو) اور روز لیزلی (ییگرے) نے منگنی کرلی، دونوں کافی عرصہ سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔


ہیرنگٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر آپ پہلے ہی کسی کی جانب متوجہ ہورہے ہیں اور وہ کسی شو میں آپ کے محبوب کا کردار ادا کرے تو یقیناً اس کی محبت میں گرفتار ہونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔


گیم آف تھرون کے چوتھے سیزن میں لیزلی (ییگرے) ہیرنگٹن (جون اسنو) کے ہاتھوں میں دم توڑ جاتی ہے، اس کے آخری الفاظ ہوتے ہیں ’’تم کچھ نہیں جانتے، جون اسنو‘‘، یہ لائنز معروف شو کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈائیلاگ تھا۔ 




قالب وردپرس

دبئی میں مریخ بسانے کی تیاریاں


دبئی :حکومت نے کروڑوں ڈالرکی لاگت سے مارزسٹی کی تعمیرکا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیارکیا جائے گا۔منصوبے کی تفصیلات خاصی دلچسپ ہیں۔



برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی کے حکام نے کہا ہے کہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔



اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔یہ منصوبہ دبئی کی مریخ 2117ءمنصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔



مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔



شہر میں ایک عجائب گھر بھی موجود ہوگا جس میں خلا میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔اس عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جائیں گی اور اس میں متحدہ عرب امارات کے صحرا سے ریت لا کر استمعال کی جائے گی۔ سماء/خبرایجنسی



ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...