Sunday, 1 October 2017

ہاردک پانڈیا کے چھکے نے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کا منہ توڑ دیا



24 سالہ توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاؤ لگا اور ٹانکے لگانے پڑے۔ فوٹو: فائل




بنگلورو: بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا لگایا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو شہر کے چناسوامی اسٹڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کے منہ پر جاکر لگی جو زوردار چوٹ سے ہل کر رہ گیا۔ کرکٹ کے 24 سالہ پرستار توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاؤ لگا جب کہ نچلے جبڑے کے دانت بھی ہل گئے۔ تماشائی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

توسیت اگروال نے بتایا کہ اس نے گیند سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس کی رفتار کا صحیح اندازہ نہ لگاسکا۔ ڈاکٹروں نے اگروال کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منہ پر ٹانکے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران سریش رائنا کے زوردار چھکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مسلسل تین ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف پہلی جیت حاصل کی۔


قالب وردپرس

آکسفورڈ نے سوچی کی پوٹریٹ ہٹا دی

آکسفورڈ یونیورسٹی نے روہنگیا کے معاملے پر میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے ہاں لگی ہوئی ان کی پوٹریٹ کو ہٹا دیا ہے۔ سوچی اسی جامعہ میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں۔




ان کی پوٹریٹ سینٹ ہف کالج کے مرکزی راستے پر آویزاں تھی جسے اب اسٹور میں رکھ دیا گیا ہے اور اس کی جگہ جاپان کے مصور یوشی ہیرو تاکاڈا کی بنائی گئی تحفے میں ملنے والی پینٹنگ کو آویزاں کر دیا گیا ہے۔


امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سوچی نے سینٹ ہف سے فلسفلے، سیاسیات اور اقتصادیات میں 1967ء میں گریجوایشن کی تھی۔


ایک بیان میں کالج کا کہنا تھا کہ "آنگ سان سوچی کی تصویر کو فی الحال اتار کر محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ہمیں ایک نئی پینٹنگ ملی تھی جسے اب کچھ وقت کے لیے مرکزی داخلی راستے پر لگا دیا گیا ہے۔"


کالج نے یہ نہیں کہا کہ سوچی کی تصویر ہٹانے کا تعلق میانمار میں جاری صورتحال سے ہے۔


میانمار میں روہنگیا اقلیت کے خلاف مقامی بدھ آبادی اور سکیورٹی فورسز کی طرف سے کارروائیوں کے باعث لاکھوں روہنگیا لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے جب کہ اب تک سیکڑوں افراد مارے بھی جا چکے ہیں۔


اس معاملے پر سوچی کو پہلے خاموش اور پھر سکیورٹی فورسز کا دفاع کرنے کے باعث بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر رہیں بلکہ وہ ان باغیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں جو امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

روٹ تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے تیسرے بلے باز

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں ایک روہ کرکٹ میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرکے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کےتیسرے بلے باز بننے کا ریکارڈ بنالیا۔




ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں جوروٹ نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح بھی دلائی۔


جوروٹ سے قبل انگلینڈ کی طرف سے گراہم گوچ نے 108 میچوں میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔


روٹ نے 91 اننگز میں 10 سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے گراہم گوچ سے یہ ریکارڈ چھین لیا جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔


ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر نے 93 ایک روزہ اننگز میں چار ہزار رنز مکمل کرکے مشترکہ طور پر تیسرا نمبر حاصل کیا تھا۔


ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین چار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنھوں نے 81 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز ویون رچرڈز کے پاس تھا۔


سر ویون رچرڈز نے 88 اننگز میں کیریئر کے چار ہزار رنز مکمل کیا تھا جو اب ریکارڈ بک میں دوسرے نمبر پر ہیں۔


جوروٹ ایک روزہ کرکٹ میں چار ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ کے دسویں بلے باز ہیں جبکہ این بیل 5416 رنز بنا کر سرفہرست ہیں دوسرے نمبر پر سابق کپتان کولنگ ووڈ ہیں جنھوں نے 197 میچوں میں 5092 رنز بنائے ہیں۔


انگلینڈ کے کپتان ای این مورگن 167 میچوں میں 5 ہزار 57 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔


خیال رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 اپنے نام کرلی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے جدوجہد،2کشمیریوں کو ناروے کارفتو پرائز دیا جائے گا

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناروے روفتو پرائز فار ہیومن رائٹس کمیٹی نے 2کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں انعام سے نواز دیا ہے، انہیں21لاکھ 75ہزار کی انعامی رقم کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔

ممبئی میں ریلوے سٹیشن کے قریب بھگدڑ مچنے سے کم ازکم22افراد ہلاک، درجنوں زخمی
رفتو فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاپتہ افراد کے لئے قائم تنظیم (اے پی ڈی پی) کی چیئرپرسن پروینا آہنگر اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی اتحاد کے سربراہ پرویز امروز کو انسانی حقوق کے لئے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں انعامی رقم دی جائے گی۔ فاﺅنڈیشن کے مطابق پروینہ آہنگر اور پرویز امروز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پروینہ کے اپنے بیٹے جاوید آہنگر کو 1990ءمیں بھارتی فوج نے گھر سے اٹھا کر غائب کردیا تھا جب اس کی عمر محض17سال تھی انہوں نے اس کے بعد اپنے بیٹے کی تلاش شروع کی مگر وہ ناکام رہیں ، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ ہزاروں لاپتہ کشمیریوں کی تلاش کے لئے انہوں نے ایک طویل جد وجہد کا آغاز کردیا ۔ان کی اس طویل اور انتھک جدوجہد اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 5نومبر کو ناروے میں انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دیا جائے گا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

ننھی بچی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن چراتی پکڑی گئی


ٹورنٹو: شاہی خاندان کے کسی فرد کی اشیا کو چرانا اول تو نہایت حوصلے والا کام ہے، اور اگر کوئی حوصلہ مند یہ کام کر بھی دکھائے تو اسے سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن برطانوی شہزادہ ہیری کی اشیا چرانے والا چور اتنا معصوم تھا کہ شہزادہ ہیری خود بھی ہنس پڑے۔


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں والی بال میچ کے دوران شہزادہ ہیری اپنے دوست سے باتوں میں مصروف تھے۔ برابر میں اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی ایملی ان کے پاپ کارن کھاتی رہی۔




دو سالہ ایملی شہزادہ ہیری کے دوست کی بیٹی ہے جو افغان جنگ میں ان کے ساتھ تھے۔ ایملی کے والد جنگ کے دوران دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔



بہرحال میچ کے دوران ایملی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن مزے سے کھاتی رہی۔


کافی دیر تک تو شہزادہ ہیری کو احساس ہی نہ ہوا، بالآخر جب انہوں نے ایملی کو پاپ کارن کھاتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ خود بھی ہنس پڑے۔


اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو خوب تنگ کرتے ہوئے پاپ کارن کھاتے رہے اور میچ دیکھتے رہے۔





قالب وردپرس

ملک ریاض نے شریف برادران سے ملاقات کی وجہ بتادی


لاہور:بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ٹوئٹڑپیغام میں گزشتہ روزشریف برادران سے کی جانے والی ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ کہتے ہیں بیگم کلثوم کی خیریت پوچھنے کیلئے ملاقات کی۔




سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ملک ریاض نے لکھا کہ نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ۔




ملک ریاض نے لکھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کوئی سیاسی کردار ہے۔




ملک ریاض کے مطابق کسی سیاسی رسہ کشی کا حصہ ہوں نہ ہی سیاسی مسیحا۔ بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کرنے کے لیے نوازشریف سے ملاقات کی ۔




قالب وردپرس

میں ابھی زندہ ہوں، شامی بچے نے بہادری کی مثال قائم کردی


ادلب : شامی بچے نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی، ملبے سے نکالے جانے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔




شامی شہر ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی مکانات تباہ ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک بچے کو زندہ نکالا تو اس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا، مسکراتے ہوئے بولا کہ ’’میں ابھی زندہ ہوں‘‘۔


سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی، کئی افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا، اور بچے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔




قالب وردپرس

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...