Sunday, 1 October 2017

ہاردک پانڈیا کے چھکے نے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کا منہ توڑ دیا



24 سالہ توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاؤ لگا اور ٹانکے لگانے پڑے۔ فوٹو: فائل




بنگلورو: بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا لگایا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو شہر کے چناسوامی اسٹڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کے منہ پر جاکر لگی جو زوردار چوٹ سے ہل کر رہ گیا۔ کرکٹ کے 24 سالہ پرستار توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاؤ لگا جب کہ نچلے جبڑے کے دانت بھی ہل گئے۔ تماشائی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔

توسیت اگروال نے بتایا کہ اس نے گیند سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس کی رفتار کا صحیح اندازہ نہ لگاسکا۔ ڈاکٹروں نے اگروال کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منہ پر ٹانکے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران سریش رائنا کے زوردار چھکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے مسلسل تین ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف پہلی جیت حاصل کی۔


قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...